لکھنؤ، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے گجرات حکومت کی کتابوں میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے غلط نعرے کو پڑھائے جانے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے ہفتہ کو کہا کہ یہ کانگریس کی طرح بی جے پی کے دلت مخالف چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے اس میں فوری طورپر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے کہا کہ ’تعلیم یافتہ بنو، جدوجہد کرو، منظم رہو‘بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کا وہ جملہ ہے جو کروڑوں دلتوں اور پسماندہ طبقے کو آگے بڑھنے کی ترغیب و طاقت دیتا ہے مگر گجرات حکومت کی کتاب میں اسے غلط پڑھایا رہا ہے جو کانگریس کی طرح بی جے پی کے امبیڈکر اور دلت مخالف چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ایک اورٹویٹ میں مایاوتی نے کہاکہ دلت ظلم و جبر کے سنگین جرائم کے ساتھ ساتھ گجرات بی جے پی حکومت کے اس قسم کے پہل کی مخالفت فطری ہے۔ڈاکٹر امبیڈکر کے تاریخی نعروں / مثالوں کو توڑ مروڑ کر پڑھانے کا بی ایس پی شدید مخالفت کرتی ہے اوراس کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔بتا دیں اس سے پہلے راجستھان میں بی ایس پی کے ایک رکن اسمبلی نے پارٹی سربراہ مایاوتی پر سنسنی خیز الزام لگائے ہیں۔راجستھان سے بہوجن سماج پارٹی کے ممبر اسمبلی راجندر گڑھا نے الزام لگایاکہ ان کی پارٹی میں جو زیادہ سے زیادہ پیسہ دیتا ہے اسے ٹکٹ ملتا ہے۔راجندر گڑھا نے الزام لگایا کہ پیسے سے الیکشن کومتاثرکیاجارہاہے۔